محمود اچکزئی کو نہ نکالا تو مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پنجاب دشمن کرداروں کے ساتھ پہچانی جائینگی: فواد چوہدری

Dec 14, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے محمود اچکزئی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اگر وفاق کی جماعتیں ہیں تو اچکزئی کو نکال دیں۔ اچکزئی کو نہ نکالا تو پیپلپز پارٹی اور ن لیگ پنجاب دشمن کرداروں کے ساتھ پہنچانی جائیںگی۔ پنجاب کی ایسی توہین کی جرأت کبھی کسی نے نہیں کی۔ جاہل افغانی کو کیا پتہ پاکستان میں جمہوریت کی ہر تحریک لاہور سے اٹھی۔

مزیدخبریں