ساہیوال (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر قادر آباد ٹول پلازہ اور چارسدہ مردان کے درمیان کے لاہور جلسے میں جانے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ متعددکارکن زخمی ہوئے۔ حادثے کا شکار گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ مسلم لیگی رہنما شاہد منیر کے مطابق قافلہ میں موجود گاڑیاں جا رہی تھیں کہ اچانک ایک شخص نے جو قافلے کا حصہ نہ تھا ایک کار قافلے میں جانے والی گاڑیوں سے ٹکرا دی جس کے بعد آگے پیچھے جانے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ گاڑیوں کا کافی نقصان ہوا۔ اس لیے ان گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔ خیبر پختون خوا سے لاہور جلسے کے لئے آنے والے مسلم لیگ (ن) کے قافلے کی گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوگئیں۔ جس میں متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔ ترجمان اختیار ولی کے مطابق حادثہ چارسدہ اور مردان کے درمیان پیش آیا۔ جہاں لیگی قافلے کی 6 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو کی ٹیمیںپہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں تمام کارکنان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔