پی ڈی ایم چوروں کوگھربھیج کردم لے گی،مریم اورنگزیب

Dec 14, 2020

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ یہ اقتدارکی نہیں،ووٹ کی عزت کی تحریک ہے،پی ڈی ایم حکومت کوگھربھیج کردم لے گی۔ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ان بیروزگاروں کی جنگ ہے جن کو بیروزگار کیا گیا،معیشت منفی سطح پر آگئی ہے، مریم نواز کی ریلیاں دیکھ کر کہا جارہا ہے مقدمات درج کرائے جائیں گے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ یہ اقتدار کی نہیں ،ووٹ کی عزت کی تحریک ہے، ملک کے عوام تکلیف میں مبتلا ہیں،پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی ۔

مزیدخبریں