بیجنگ2022کیلئے آئس ہاکی  کے مقام کی تزئین وآرائش

Dec 14, 2020

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ بڑے منصوبوں کی تعمیر کے صدرمقام دفترکے مطابق بیجنگ کے قومی اِن ڈور اسٹیڈیم کی تزئین وآرائش  مکمل کرلی گئی ہے۔اس تزئین وآرائش میں آئس ہاکی مقابلہ اور سرمائی اولمپکس کے اہم کاموں کو مرکزی ہال میں شامل کرنا،معاون ہال کو کھیل کے وقت ڈریسنگ روم میں تبدیل کرنا اور مقام کے شمالی حصے میں آئس ہاکی کے تربیتی ہال کی توسیع شامل ہے۔تزئین وآرائش کے بعد مقام کا کل رقبہ 98ہزار مربع میٹرز ہے اور اس میں آئس ہاکی کے 2معیاری میدان ہیں۔سرمائی اولمپکس کے عناصر کو اجاگر کرنے کی خاطر آئس قلعہ کے بصری تاثر کو پیدا کرنے کیلئے 863ابھرے ہوئے شیشوں پر مشتمل شیشے کی پردہ نما دیوار بنائی گئی ہے۔اس کے ڈریسنگ علاقے میں 14مصوعی تیار شدہ ڈریسنگ روم یونٹس شامل ہیں جسے عمارتی بلاک کی طرز پر فوری طور پر تعمیر کیا جا سکتا ہے۔کھیلوں کے بعدکمرے کے ہر یونٹ کو مختلف انفرادی طور پر تقسیم کیا جا سکتا ہے یا نئے قابل استعمال کمروں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔قومی ان ڈور اسٹیڈیم2008 بیجنگ سرمائی اولمپکس میں جمناسٹکس، ٹرمپولین، وہیل چیئر باسکٹ بال اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کر چکا ہے اور 2022 سرمائی گیمز میں مردوں اور خواتین کے آئس ہا کی کے مقابلے منعقد کئے جا ئیں گے۔

مزیدخبریں