جعلی کھل بنولہ کی فروخت   مویشی  بیمار ہونے لگے 

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )محکمہ زراعت کی عدم توجہ کے باعث ضلع بھر میں مضر صحت اور جعلی کھل بنولہ کی فروخت سے مویشیوں میں مختلف وبائیں پھیلنے لگیں جس سے فارمر حضرات اور کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی مبینہ ذرائع کے مطابق مکئی کا فضلہ ،پیلا رنگ ،کپاس کی کھکھڑی اور کاٹن فیکٹریوں سے نکلنے والی روئی استعمال کرکے انتہائی ناقص اور مضر صحت کھل ،بنولہ تیار کرکے خانیوال ضلع بھر میں وسیع پیمانے پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس سے مویشی ہلاک ہورہے ہیں  اور نت نئی بیماریاں پھیلنے سے مویشی پال اور فارمرز حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن