ملتان (سپورٹس ڈیسک) کیویز کے دیس میں جاری ٹسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ ٹم ساؤتھی اور کیل جیمسن کی تباہ کن باؤلنگ نے ویسٹ انڈیز کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 460 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز نے کھیل کے تیسرے روز 8 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی تو کیویز باؤلر کے سامنے نہ ٹک سکی۔ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور کیل جیمسن نے 5,5 شکار کئے تو مہمان ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی۔ دوسری اننگز میں میں 6 وکٹوں پر 244 رنز بنا لئے اور خسارہ ختم کرنے کے لئے 85 رنز درکار ہیں۔ جوہن کیم بیل نے 68 اور شیمر بروکس 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ جیسن ہولڈر 60 اور جوشوا ڈی سلوا 25 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ 3‘ کیل جیمسن 2 اور نیل ویگنر 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ویلنگٹن ٹسٹ: ویسٹ انڈیز پھر فالوآن کا شکار‘ 131 رنز پر ڈھیر
Dec 14, 2020