ملتان (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 5 ویں میچ میں ہوبارٹ ہریکنز نے ایڈلیڈ سٹرائیکرز کو 11 جبکہ چھٹے میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن رینگیدز کو 145 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ ہوبارٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ ڈی آر سی شارٹ نے 72 ول جیکس نے 34 رنز بنائے۔ سٹرائیکرز کے ویز ایگر نے 2‘ پیٹر سڈل‘ ڈینئل ورال اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بعد میں کھیلتے ہوئے سٹرائیکرز کی ٹیم 163 رنز بنا سکی۔ ایونٹ کے چھٹے میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 205 رنز بنائے۔ جوش فلیس نے شاندار اننگز کھیل کر 95 رنز بنائے۔ جورڈن سلک 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 206 رنز کے تعاقب میں میلبورن رینگیدز کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ اور پوری ٹیم 10 اوورز میں 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی سکسرز کے بین ڈرسوئش نے 4‘ سٹواوکینی 3 اور کارلوس براتھ ویٹ 2 وکٹیں لے اڑے۔