لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور کے 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس والوںنے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے کسی طرح ٓکی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی جمع کرایا ، حکومت نے کرسیاں فراہم کرنے والی گوجرانوالہ کی کمپنی کا سراغ لگا لیا جس کے خلاف کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مرتب کردہ قانون کے مطابق مقدمے کے اندراج کرایا جائے گا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی جانب سے پنڈال میں 20ہزار کرسیاں لگائی گئی جس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوںکی جانب سے اپنے طو رپر خرید کی گئی کرسیاں بھی شامل ہیںجبکہ کچھ گوجرانوالہ میں ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والی کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں تاہم اس کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے لاہور کی 343ٹینٹ اور کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کو پیشگی متنبہ کر دیا تھا اور ان سے جلسے کے منتظمین کو کسی طرح کی سروسز فراہم نہ کرنے کا بیان حلفی بھی لیا گیا ۔