کرپشن بچائو اجتماع کا سلوگن جعلی اور چوری شدہ ہے: شہباز گل

Dec 14, 2020

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ابو اور کرپشن بچائو اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بیچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل تنہا پی ٹی آئی نے اسی نعرہ کیساتھ اسی مقام پر جلسہ کیا،یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی جعلی نورا کشتی کرتے رہے اور آج عمران خان کے ڈر سے ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام آپ کے اصل کرپٹ چہرے دیکھ چکے ہیں۔پاکستان، سلامتی اداروں کیخلاف مودی کی زبان  بولنے پر آپ کا برا انجام ہوگا۔

مزیدخبریں