بہاولپور(نیوزرپورٹر)سابق صدر بہاولپور چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری شیخ عباس رضا نے کہاہے کہ مہنگی ایل این جی گیس خریدکرقومی خزانے کو اربوں کاٹیکہ لگایاگیاہے ۔ ایل این جی گیس کی قیمت فروری اورمارچ میں دوڈالرفی بیرل ہوگئی تھی اس وقت حکومت لسی پی کرسوئی رہی تاہم جب گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاتو بعدمیں گیس مہنگی خریدی گئی اور قومی خزانے کواربوں روپے کانقصان پہنچایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے لوگوں کوموقع فراہم کیاکہ وہ گیس کی قیمتیں بڑھاکربیچیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سابقہ گورنمنٹ پرکرپشن ،بے ضابطگیوں کے الزامات لگاتی ہے لیکن جو موجودہ حکومت میں جولوگ کرپشن کرکے پیسے کھارہے ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اورپیسے ریکورکئے جائیں جونااہلی سے آپ کی گیس امپورٹ نہیں کرنے دیتے۔شیخ عباس رضا نے کہا کہ جنوری میں ملک میں گیس کی بڑی قلت کا سامنا ہوگا،ایل این جی نہ آنے سے بہت نقصان ہوگا، حکومت ملک پر رحم کرے، منصوبہ بندی کرے اور عملی اقدامات کرئے ۔