خانیوال (نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم کی سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقا د کیاگیا میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز سمیت تمام ایس ایچ اوز کی شرکت کی دوران میٹنگ ڈی پی او نے تمام تھانوں کے جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ڈی پی او کی انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے کی ہدایات کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں اور مقدمات میں مطلوب اصل ملزمان کو پابندسلاسل کریںتفتیش میں غفلت مجرمانہ پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔
مظلوم کی دادرسی کویقینی بنائیں: محمد علی وسیم
Dec 14, 2020