ملتان (سپیشل رپورٹر) ریلوے ملتان ڈویڑن کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن امیدواروں کی پاکستان ریلوے ملتان ڈویڑن میں بھرتی بطور الیکٹرک معاون اور پمپ کلینر بذریعہ قراندازی مورخہ 14-01-2020 کو ہوئی تھی انکو مندرجہ ذیل تاریخوں 24-06-2020، 24-08-2020 اور 24-10-2020 کو میڈیکل کے لیے بلایا تھا لیکن وہ مقرر کردہ تاریخ کو دفتر حاضر نہیں ہو سکے محمد شاہد سردار ولد سردار احمد رول نمبر 17948 امیدوار برائے کلینر ‘رول نمبر 185 الیکٹرک معاون مندرجہ افراد کو اطلاع کی جاتی ہے کہ تین دن کے اندر ڈی ایس آفس پاکستان ریلوے ملتان کینٹ میں میڈیکل کے لئے رپورٹ کریں بصورت دیگر وہ بھرتی کا استحقاق نہیں رکھیں گے۔
محکمہ ریلوے میں الیکٹرک معاون‘ پمپ کلینرز کی بھرتی‘ غیر حاضر امیدواروں کو نئی ہدایات جاری
Dec 14, 2020