سکندر آباد (نامہ نگار) دھندمیں ہمیشہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا چاہیے اورسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب کی زیر ہدایت موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ملتان کے مختلف ہائی ویز پر دھند یا سموگ میں حادثات سے بچاؤ اورروڈ سیفٹی وٹریفک رولزکے متعلق آگہی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس دوران شہریوں کو دھندیاسموگ میں حادثات سے بچاؤ اور روڈسیفٹی وٹریفک رولز کے متعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس دیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں بستی ملوک، بہاولپور بائی پاس ،ڈیرہ اڈا ہائی ایس اسٹینڈ، ویڈ ااسٹینڈ اورخواجہ فریدسوشل سوسائٹی ہسپتال میں روڈ سیفٹی شوزاور کیمپس( سیمینار )کا بھی انعقاد کیا گیا۔ انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ملتان اسسٹنٹ سب انسپکٹر جاوید اقبال نے شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دھند یا سموگ کے دوران ہائی ویز پر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں۔
پٹرولنگ پولیس کے زیراہتمام آگاہی مہم کا سلسلہ جاری‘ لیکچرز کا اہتمام‘ پمفلٹس کی تقسیم
Dec 14, 2020