آرمینیا سے پھر جھڑپیں‘ 4 آذری فوجی جاں بحق: جنگ بندی توڑنے کے الزامات

Dec 14, 2020

باکو (انٹرنیشنل ڈیسک) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ خطے نگورنو کاراباخ میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان نے آرمینیا پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے  کہا ہے کہ آرمینیا کی افواج نے سرحدی علاقے میں ان کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں 4 آذری فوجی جاں بحق ہو گئے۔ دوسری جانب آرمینیا کے حکام نے بھی آذربائیجان کی فوج پر حملے کا الزام لگایا ہے جس میں اس کے 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ نومبر کو 6 ہفتوں کی خونریز لڑائی کے بعد روس کے تعاون سے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہو گئی تھی۔ معاہدے کے تحت آرمینیا نے آذربائیجان کو وہ علاقے واپس کیے جن پر 1990 کی دہائی سے اس نے قبضہ کر رکھا تھا۔

مزیدخبریں