کابل (نوائے وقت رپورٹ) ایک سروے میں یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ افغانستان میں اقلیتوں کے 80 فیصد لوگ امن عمل میں مزید نمائندگی چاہتے ہیں۔ 79 فیصد اقلیتی لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں امن عمل سے باہر رکھا گیا ہے۔ سروے میں 595 مختلف افراد سے رائے پوچھی گئی جن میں 48 فیصد خواتین اور 52 فیصد مرد شامل تھے۔ جن صوبوں کے اقلیتی افراد سے سروے کیا گیا ان میں ننگرہار، کابل، بلخ، بلوچستان، بامیان و دیگر صوبے شامل ہیں۔ قبائلی رہنما کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کو نظراندازنہیں کرنا ہو گا۔
افغانستان میں اقلیتیں امن عمل میں مزید نمائندگی چاہتی ہیں: سروے
Dec 14, 2020