فیروز والہ : تاجر زاہد کی نعش ورثاء کے حوالے ‘تاجروں کا شدید احتجاج

Dec 14, 2020

فیروزوالہ( نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے لاہور کے سنیار قتل ہونیوالے زاہد عبداللہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ لاہور تاجران نے تاجر زاہد عبداللہ کے قتل پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ رنگ محل کا رہائشی سنیار اور ڈائی میکر زاہد عبداللہ کوٹ عبدالمالک کے علاقہ میاں کالونی میں مال سپلائی کرنے کیلئے آیا تومیاں کالونی چوک ڈوگر کے قریب ڈاکوئوں نے مزاحمت پر قتل کر دیا تھا۔ 

مزیدخبریں