لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور پولیس کی طرف سے جلسہ مینار پاکستان پر سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو کھانا فراہم کیا گیا ۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور اشفاق احمد خان کی ہدایت پر پی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی پر مامور اہلکاران کیلئے کھانا فراہم کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی سپیشل ڈیوٹی پر مامور اہلکاروںکو کھانا بھجوایا گیا، کھانا پولیس لائنز سے سپیشل ڈیوٹی پر تعینات تقریباً 4 ہزار 3 سو سے زائد جوانوں کیلئے بھجوایا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ پیکنگ اور ترسیل کے دوران حفظانِ صحت اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔ کھانا پنجاب کانسٹیبلری، پولیس لائنز ، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور تھانہ جات اورجلسہ گاہ اور دیگر ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا تقسیم کیا گیا۔ لاہور پولیس شہر کے امن و امان کو برقرار کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، محکمہ پولیس کرونا وائرس اور موسمی سختیوں کے باوجود جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہا ہے