منگورہ (نوائے وقت رپورٹ) سوات کے علاقے مینگورہ میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر کی فائرنگ سے سسر اور سالی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرال جانے والے شوہر نے تکرار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کا سسر اور سالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ڈی ایس پی پیر سید کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور نعشیں ہسپتال منتقل کر کے واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔