لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت پاکستان کی قومی کونسل کاسالانہ اجلاس مولاناانعام الحق کی صدارت میںہوا۔جس میںسیشن 2021ء اور2022ء کیلئے مرکزی مجلس شوریٰ کے نئے ممبران کاانتخاب عمل میںلایاگیاجس میںآزاد کشمیر اورگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوںسے 41ممبران مرکزی مجلس شوریٰ منتخب کیئے گئے جن میں پیرسلمان منیر، لیاقت بلوچ، مولاناعبدالرئوف ملک ،علامہ زبیراحمدظہیر ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی، علامہ محمدممتازاعوان ،مولاناانعام الحق شامل ہیں۔
ورلڈ پاسبان ختم نبوت کی مجلس شوریٰ کے ارکان کا انتخاب
Dec 14, 2020