ملتان (نیٹ نیوز) ملتان میں کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالمؒ اور حضرت حافظ جمال ملتانیؒ کے عرس کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ عرس کی درخواست محکمہ اوقاف نے ضلعی انتظامیہ کو دی تھی۔ انتظامیہ نے محکمہ ہیلتھ اور پنجاب حکومت کی ایڈوائزری پر عرس کی اجازت نہیں دی۔