مدینہ منورہ( نمائندہ خصوصی )ادارہ امورحرمین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا پابندیوں کے بعد عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 10 لاکھ خواتین عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز باجماعت سعادت حاصل کرچکی ہیں ادارہ امور حرمین میں شعبہ خواتین کی معاون سیکریٹری برائے ادارتی امور ڈاکٹر’کامیلیا محمد الدعدی ‘ نے کہا ہے کہ عمرہ پرعائد پابندی مرحلہ وار اٹھائی گئی، پہلے مرحلے میں 26 ہزار 209 خواتین نے عمرہ ادا کیا جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں عمرہ زائرخواتین کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار603 رہی اور ڈاکٹر کامیلیا نے مزید کہا مسجد الحرام میں نماز باجماعت کی ادائیگی کیلیے 6 لاکھ 69 ہزار خواتین کی درخواست کو منظور کیا گیا حرم مکی الشریف میں عمرہ کا تیسرا مرحلہ بھی انتہائی کامیاب رہا اس دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا تمام مراحل مقررہ ضوابط کے تحت بخیر و خوبی انجام دیئے جارہے ہیں۔
3 مرحلوں می ں 10 لاکھ خواتین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی
Dec 14, 2020