راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھیلیسمیاکے مریضوں کی مشکلات کم کرنے اور انہیں خون فراہم کرنے کے سلسلے میںگزشتہ روزپاکستان سویٹ ہوم ـ " پاپا جانی بلڈ بنک ـ" مصریال روڈ اکبر سستا بازار میں سید جمال شاہ کی زیر نگرانی قائم کیا گیاجس میں سینکڑوں شہروں نے خون کے عطیات دیئے،کوروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تھیلیمیا کے مریض اس وقت خون نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ،اس موقع پر سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان،سیدجمال شاہ،طاہرشاہ،دائودشا عبدالصمدشاہ،عثمان شاہ،جنیدشاہ اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی وہاںموجود تھی ،زمرد خان کا کہنا تھا خون کے عطیات کے لیے یونیورسٹریز ، کالجز اور تعلیمی ادارے بہترین ذریعہ تھے لیکن کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے سے تھیلیسمیا اور ہیموفلییا کے مریضوں کو خون کی فراہمی کم ہو گئی ہے، پاکستان سویٹ ہوم نے ملک بھر میں پاپا جانی بلڈ بنک کے نا م سے مہم شروع کی ہوئی ہے تاکہ ان مریضوں کو بروقت خون فراہم کیا جاسکے ،شہری خون کے عطیات دینے میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیںہم پاکستان کی عوام کے مشکور ہیں یہ وہ کارخیر میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔