لاہور (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹر تمیم اقبال نے کرونا وائرس پر تحفظا ت کا اظہار کر دیا ۔ انہیں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوران میچ کے بعد کمزوری محسوس ہونے پر ہوٹل میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا تھا ۔تمیم اقبال کے مطابق موسم کی وجہ سے وہ جمعہ سے ہی کمزوری محسوس کر رہے تھے ۔ بورڈ کے مطابق تمیم نے ایسی حالت میں میچ کھیلنے کا فیصلہ کیوں کیا ‘انہیں میچ نہیں کھیلنا چاہئے تھا ۔تمیم اقبال کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں تاکہ کرونا وائرس کے بارے میں علم ہو سکے ۔ اگر ٹیسٹ مثبت آیا تو ٹورنامنٹ کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گاکیونکہ دوسرے کھلاڑیوں کے بھی کرونا ٹیسٹ کرانے پڑیں گے ۔ اس کا اثر آئندہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پر بھی پڑے گا۔ تمیم اقبال نے کہا کہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں ‘بلے بازی کرنے کے بعد جب واپس آیا تو کمزوری محسوس ہوئی ‘بی سی بی میڈیکل یونٹ نے معائنہ کیا ‘بتایا گیا کہ بہتر ہوگا میں قرنطینہ میں چلا جائوں ۔اگر ٹیسٹ ٹھیک آئے تو کھیلنے کے قابل ہوجائوں گا۔ امید ہے کہ سیمی فائنل میں شرکت کروں ۔