غو ث الا عظم نے وعظ و نصیحت سے دین ِاسلام کی اشاعت کی۔شاہ عبد الحق 

Dec 14, 2020

کراچی (نیوز رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ  سیدنا غو ث الا عظم شیخ عبد القادر جیلانی نے وعظ و نصیحت اور حسن سلوک کے ساتھ احیا ئے اسلا م اور معا شرے کی اصلا ح کا عظیم فریضہ انجا م دیا آپ نے تبلیغ دین میں حق گو ئی اور جرأت ِ اظہا ر کی عظیم تا ریخ رقم کر تے ہو ئے علم و طریقت کو دنیا وی تحصیل کے بجا ئے اخروی نجا ت کا ذریعہ بنا یا۔انہوں نے جما عت اہلسنّت کراچی ضلع وسطی کے زیر اہتمام جامع میمن مسجد صدیق آباد فیڈرل بی ایریا میں سالانہ عرس غوث الورایٰ و تعزیتی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کہ امت کے صالحین بند و ںکی فکر و تعلیمات کو اجا گر کر نا ایما ن کی تا زگی کا با عث اور درس نصیحت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غوث اعظم کے خطابات سے متاثر ہو کر ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا اور بد اعمالیوں سے تائب ہو کر صالح انسان بن گئے ،آپ نے اسلام کے زریں اصول سکھا کر امن و محبت اور ہمدردی کا لازوال درس دیا ،بزرگان دین کے پاک نفوس کے باعث اسلام کا چراغ ہر دور میں تابندہ رہا ہے۔  محفل میں مفتی عتیق قادری،علامہ خالد محمود کاغانی،مفتی رفیق عباسی،علامہ معراج لدین، علامہ وحید الرحمان حسنی،مولانا حنیف عطاری،مفتی عمر فاروق قادری،مولانا حامد کاغانی،علامہ اشرف الحامدی،غفران احمد ،شفیع رانا ،محمد عرفان غازیانی ،محمد شہزاد قادری و دیگر بھی شریک تھے۔

مزیدخبریں