سوہدرہ( نامہ نگار)پی ڈی ایم کی شوبازیوں کو عوام مکمل مسترد کر چکے۔ عوام ان کرپٹ ٹولوں کو پہچان چکی ہے اور ان کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ ان جلسوں سے کرونا تو بڑھ سکتا ہت لیکن اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی اور قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار کنوبئیر ڈیجیٹل ٹیم منسٹری آف انفارمیشن ضلع گوجرانوالہ ہارون نذیر جنجوعہ کا کنوینئر وزیر ااباد کاشف نصراللہ وڑائچ و سیکریٹری انفارمیشن چوہدری شہروز عباس چیمہ کے اعزاز میں پر تکلف دعوت کے موقع پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اداروں کی سالانہ رپورٹس شائع کرنے کا طریقہ کا ر بھی غور کیا گیا۔
پی ڈی ایم کی شوبازیوں کو عوام مکمل مسترد کر چکے:ہارون نذیر جنجوعہ
Dec 14, 2020