بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلا اشتعال فائرنگ ، 45 سالہ شہری زخمی

Dec 14, 2020 | 11:58

ویب ڈیسک

راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایل اوسی پر جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی ہے، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر چڑی کوٹ سیکٹر میں جان بوجھ کر  مارٹر گولوں سے شہری آبادی کونشانہ بنایا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، زخمی شہری کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں