امریکی حکومت نے خزانہ سمیت دو وزارتوں میں سائبرحملے کی تصدیق کی ہے ۔امریکی اخبار کے دعوے کے مطابق کم ازکم دومحکموں پر روسی ہیکرز کی جانب سے حملہ کیا گیا ، سائبر سیکیورٹی ایجنسی حملے سے ممکنہ نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی روسی انٹیلی جنس سروس ایس وی آر کےخلاف تحقیقات کررہی ہے۔نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا تھاکہ حکومت حملے سے متعلق تمام رپورٹس سے آگاہ ہے اور صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔
امریکی حکومت کی دو وزارتوں پر سائبرحملے کی تصدیق
Dec 14, 2020 | 13:19