بحرین نے بھی چین کی تیارکردہ کروناویکسین کے استعمال کی منظوری دیدی 

Dec 14, 2020 | 13:25

ویب ڈیسک

بحرین نے چین کی کووِڈ19کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔اس سے پہلے بحرین نے امریکی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی۔بحرین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ اب چینی دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی تیار کردہ ویکسین استعمال کے لیے ننھی خلیجی ریاست میں دستیاب ہوگی۔اس سے پہلے گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات نے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی اور اس کے کلینیکی نتائج کے حوالے سے بتایا تھا کہ یہ کرونا وائرس کے علاج میں 86 فی صد موثر ہے۔بحرین میں 77سو سے زیادہ افراد نے سائنوفارم کی ویکسین کی آزمائشی جانچ میں حصہ لینے کے لیے اپنا اندراج کرایا تھا۔بحرینی حکومت نے قبل ازیں عوام کو ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک اس نے اس ضمن میں اپنے پروگرام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

مزیدخبریں