مینار پاکستان گرانڈ میں پانی ہوتا تو کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، فواد چوہدری 

Dec 14, 2020 | 14:24

ویب ڈیسک

 وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملا اپنی موت مر گیا ہے لیکن حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مینار پاکستان گرانڈ میں پانی ہوتا تو محمود خان اچکزئی جیسے کئی بونوں کو چلو بھر پانی میسر ہوتا، یہ علیحدہ بات ہے کہ ڈھٹائی کی وجہ سے نہ ڈوبتے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کل کے جلسے کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کا بیانیہ عملا اپنی موت مر گیا ہے، حکومت کو بہرحال اپوزیشن کو راستہ دینا چاہیے اور مذاکرات کا آغاز ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں