لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یوایس اے انٹرنیشنل روپ سکیپنگ آرگنائزیشن اور ایشین روپ سکیپنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 17 دسمبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے کہا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اور کورس کا انعقاد کراچی اور لاہور میں کیا جائے گا۔ایک، ایک روزہ کورس17 دسمبر کو وہیل کالج کراچی اور 18 دسمبر کو سٹی سکول کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ دو روزہ کورس 21 اور 22 دسمبر کو سٹی سکول ڈی ایچ اے لاہور میں ہوگا۔
انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 17 دسمبر سے شروع ہو گا
Dec 14, 2021