لاہور ( سپورٹس ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما کی کپتانی سے کچھ مایوس ہیں۔ممبئی میں ایک پریکٹس سیشن رکھا گیا جس میں نئے بھارتی کپتان روہت شرما، شاردل ٹھاکر ، ریشپ پانٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ لیکن ویرات کوہلی وہاں نہیں آئے.بھارتی میڈیا نے کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ویرات کوہلی کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ سیشن میں شریک نہ ہوئے۔