راشد خان کا ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

Dec 14, 2021

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے معروف لیگ سپنر راشد خان نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں راشد خان نے کہا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کا دوبارہ حصہ بننے پر پرجوش ہیں۔ گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے اور سب کے ساتھ کھیلنے کا بہت مزہ آیا، اب ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بننے کے لیے پی ایس ایل میچز شروع ہونے کا انتظار کررہا ہوں، پی ایس ایل میں کھیل کرمجھے بہت محبت اور اسپورٹ ملی تھی جس کا میں مشکور ہوں۔

مزیدخبریں