بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کامشرفی مرتضیٰ کو ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور 

Dec 14, 2021

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے پر غور شروع کردیا۔مشرفی مرتضیٰ سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان بطور رکن پارلیمنٹ بہت مصروف ہیں لیکن اگر وہ اپنی دلچسپی ظاہر کریں تو ہمیں ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور جوڑنے کیلئے تیار ہیں۔نجم الحسن نے واضح کیا کہ بورڈ نے تاحال مشرفی مرتضیٰ کو کسی قسم کی پیش کش نہیں کی تاہم انہوں کہا کہ اگر مشرفی مرتضیٰ ٹیم میں شامل ہوجائیں تو یہ خوش آئند ہوگا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کپتان تمیم اقبال اور مشرفی مرتضیٰ نے نجم الحسن سے ملاقات کی تھی۔ جبکہ 2021 ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل تسکین احمد اور سومیہ سرکار نے بھی مشرفی مرتضیٰ کیساتھ دن گزارا تھا اور اس دوران انہوں نے گیند کو مختلف انداز سے کرنے میں مدد کی تھی۔

مزیدخبریں