لاہور( سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بور ڈ پنجاب کے تعاون اور پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن کا اختتام ہوگیا۔ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں مہمان خصوصی وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم نے کامیاب ٹیموں میں ٹرافیاں اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم نے کہا ہے کہ باکسنگ چیمپئن شپ میں باکسر زنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے جس سے امید ہے کہ مستقبل میں اچھے باکسر بنیں گے جو کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ہارنے والوں کے لئے پیغام ہے کہ وہ ہمت نہ ہاریں اور اپنی محنت جاری رکھیں، انہوں نے مزید کہا کہ باکسنگ کے فروغ کے لئے باکسنگ ایرینا بنانے کا منصوبہ ہے جس سے باکسرز کو اچھی سہولت میسر آجائے گی، کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چیمپئن میں پنجاب کے نو ڈویژن سے180کھلاڑی شریک ہوئے۔