نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی عبوری ضمانت میں ایک ہفتے کی توسیع

 لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی عبوری ضمانت میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی۔ عدالت نے پنجاب فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے شہزادی نرگس کی آواز کی فرانزک رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔ جسٹس سردار احمد نعیم نے شہزادی نرگس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ شہزادی نرگس پر اپنی بہو کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا الزام ہے۔ درخواست ضمانت میں الزام کو بے بنیاد اور حقائق کیخلاف قرار دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن