نتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے نسلِ نو کی ذہنی تربیت کرنا چاہیے:طاہر رضا بخاری

Dec 14, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے گورنمنٹ شالیمار کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کیلئے تعلیمی اداروں کو نسلِ نو کی ذہنی تربیت کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ اسلام شرفِ آدمیت اور تکریمِ انسانیت کو یقینی بناتا اور مختلف مذاہب اور ادیان کے احترام کا حکم دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت اقبال کے فکر و فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر ترقی ممکن ہے ۔ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور محبت ِقرآن اقبال کے فکر کے بنیادی محور ہیں، وہ مسلمان اُمت کو تزکیہ و طہارت سے آراستہ کرنا چاہتے تھے ، وہ سمجھتے تھے کہ اُمت مسلمہ خودی اور یقین کی بدولت ہی سے اقوامِ عالم میں سر بلند ہوسکیں گے ۔ اقبال ایسے شاعر تھے جن کی انگلیاں قوم کی نبض پر تھیں اور جس نے اپنی  فلسفیانہ شاعری کے ذریعے جو عظیم کارنامہ سر انجام دیا ، اُس کو اس خطّے کے مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔حضرت اقبال کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت اقبال کے اسلوبِ فکر اور طرزِ حیات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ، اس کو اپنانے پر زور دیا ۔ 

مزیدخبریں