ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان  نے چارج سنبھال لیا

لاہور(نامہ نگار) نئے تعینات ہونیوالے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابدخان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ڈاکٹر محمد عابد کی ڈی آئی جی آپریشنز دفتر آمد کے موقع پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔محمدعابدخان نے اوپس روم، سنٹرل ہَب ، اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر مختلف برانچز کا وزٹ بھی کیا۔ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے ڈی آئی جی آپریشنز کوورکنگ بارے بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن