فیروزوالہ: لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت سات افراد زخمی 

Dec 14, 2021

فیروزوالہ( نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں میاں بیوی  سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ سابقہ عداوت پر رفیق اور ساتھیوں نے حملہ کرکے اپنے مخالف صداقت اور اس کی بیوی کو زخمی کردیا ۔رقم کے لین دین کے تنازعہ پر صابر اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کرکے اپنے مخالف اختر اور اس کے ساتھی کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔کوٹ عبدالمالک میں معمولی جھگڑے پر نواز نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کرکے شاہد کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

مزیدخبریں