ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ کے مختلف تھانوں میں چھاپے 

فیروزوالہ(نامہ نگار) ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ کا اچانک مختلف تھانوں میں چھاپے اور چیکنگ کے دوران نا مکمل ریکارڈ، ناقص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر ایس ایچ اوز اور محررز کی سرزنش کی گئی۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر ڈی پی او شیخوپورہ چوہدری احسن سیف اللہ کی ہدایت پر تھانوں کے وزٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلہ میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ نے پانچ تھانوں ہاؤسنگ کالونی، صفدر آباد اور دیگر تھانوں میں چھاپے مار کر فرنٹ ڈیسک پر زیر التواء درخواستوں اور تھانوں کے ریکارڈ چیک کئے ۔ نا مکمل ریکارڈ اور نا قص صفائی ستھرائی کے انتظامات پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کی سرزنش بھی کی گئی ۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ایس ایس پی نے تھانوں کے محرروں کو ہدایت کی کہ وہ ریکارڈ کو مکمل رکھیں۔ غفلت کے مرتکب پولیس ملازمین کیخلاف کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے تھانوں کی حوالاتوں میں بند ملزمان سے ان کی گرفتاری کے متعلقہ دریافت کیا اور پولیس ریکارڈ چیک کیا ۔ ایس ایس پی ناصر محمود باجوہ نے کہا کسی تھانہ میں غیر قانونی طور پر کسی شہری کو حراست میں رکھا گیا تو اس متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او اور محرر کے خلاف کاروائی ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...