لاہور (خصوصی نامہ نگار)واسا ہیڈ آفس لاہور تمام واسا میں پرفارمنس ریویو میٹنگ، کپیسٹی بلڈنگ کے حوالے سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا۔اس آن لائن میٹنگ کی سربراہی سلمان شاہ فنانس ایڈوائزر وزیراعلی پنجاب نے کی۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے واسا لاہور کے پراجیکٹس اور مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔واسا لاہور پی پی پی موڈ کے تحت 5 جگہ شادباغ، سبزہ زار، باغبانپورہ، فرخ آباد، شادی پورہ کے ڈسپوزل سٹیشن پر سولر پاور منصوبہ لگانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اے ڈی پی میں 100 ملین کی سکیم واسا لاہور کے سولر پاور منصوبہ کے لیے منظور ہو چکی ہے ۔بارشی پانی کیلئے لاہور میں 11 زیر زمین واٹر ٹینک بنائے جارہے ہیں جس میں تقریبا 2 کروڑ گیلن بارشی پانی سٹور کیا جا سکے گا۔ اس میٹنگ میں ایم ڈی ملتان، گجرانوالہ راولپنڈی فیصل آباد سمیت دیگر اداروں نے شرکت کی۔