لاہور (خصوصی نامہ نگار)مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہمارا آئین زندگی ہے۔ اگر ہماری سوچ، فکر، عمل، ہاتھوں کی حرکت، آنکھوں کا دیکھنا اورکانوں کا سننا قرآن کے مطابق ہوا تو اس صورت میں ہماری سانس تک عبادت الٰہی شمار ہوگی۔قرآن ہمیں دنیا اور آخرت کی طرف متوجہ کر رہاہے کہ آخرت کی زندگی دنیا سے بہتر ہے۔پس ہمیں دنیا سے اچھی صورت میں آخرت کی طرف منتقل ہونا ہے۔ حوز ہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ دنیا دار ہونا کوئی عیب نہیں ہے بلکہ دنیا پرستی مذموم اور حرام ہے۔ہماری گفتار، رفتار اور کردار کا رعب پڑے گا تو و ہ گروہ اسلام میں داخل ہوتے چلے جائیں گے اور یہی درست دنیا داری اسلام کے غلبہ کا سبب بنے گی۔