ٹیکساس (اے پی پی) امریکی ریاست ٹیکساس کے قریب واقع شہر بے ٹائون میں تعزیتی تقریب کے دوران فائرنگ سے 1 شخص ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے متعلقہ حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ ہیرس کائونٹی کے شیرف ایڈ گونزالیز نے بتایا کہ حملہ آور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے 1 شخص ہلاک جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے۔