لبنان میں جنازے کے جلوس پر فائرنگ ، حماس کے 3 کارکن جاں بحق ، 6 زخمی  

بیروت (این این آئی)لبنان میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک رہ نما کے مطابق جنوبی لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے ایک گودام میں دھماکے میں ہلاک ہونے والے جماعت کے ایک رکن کی نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں حماس کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں حماس کی قیادت کے ایک رکن رافت مرہ جو جنازے میں شریک تھے نے الزام لگایا کہ فتح قومی سلامتی کے عناصر نے سوگواروں پر گولی چلائی جب وہ قبرستان کے دروازے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں جماعت کے تین کارکن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صور شہر کے شمالی ٹاور میں پیش آیا۔ واقعے میں جماعت کے چھ کارکن زخمی ہوئے ۔کیمپ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ جب جنازہ کیمپ میں حماس اور فتح کے مسلح عناصر کے قریب پہنچا تو سوگواروں کی طرف فائرنگ کی گئی۔ ہمیں یہ نہیں معلوم کہ کون کس پر گولی چلا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس میں دونوں دھڑوں کے ارکان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن