نازیبا ویڈیوز سکینڈل، مرکزی ملزم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Dec 14, 2021

 کوئٹہ(آئی ا ین پی ) نازیبا ویڈیوز سکینڈل میں عدالت نے مرکزی ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس  نے کہا  ہے کہ گرفتار ملزمان ہدایت خلجی اور خلیل خلجی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، اس دوران ملزمان سے صرف والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جب کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزم نذیر عرف شانی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ایف آئی آر کرنے والی مغوی لڑکیوں کی والدہ بھی تاحال غائب ہے، مغوی بچیوں کی والدہ کا نمبر بند ہے اور گھر کو بھی تالہ لگا ہے۔

مزیدخبریں