اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے

Dec 14, 2021

اسلام آباد(محمد صلا ح الدین خان)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ آفسران کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔ آڈٹ اینڈ اکائونٹ گروپ کے گریڈ20کے آفسرعرفان بشیر جو اے جی پی آر میں خدمات سرانجام دے رہے تھے کا تبادلہ بطور جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن (ملٹری فنانس ونگ)کردیا گیا ہے۔ اسی طرح سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ20کے آفسران میں سے عثمان یعقوب خان جے ایس کا تبادلہ کامرس ڈیژن کردیا گیا ہے،وقار علی کیتھران جے ایس کا تبادلہ ڈیفنس ڈویژن کردیا گیا ہے۔کیڈر پوسٹ رضوان علی منور کی اپائنٹمنٹ بطور کمانڈینٹ پاکستان میری اکیڈمی کراچی  گریڈ 20میں کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں