جاپان پاکستان کو انسداد پولیو پروگرام کیلئے ساڑھے 43 لاکھ ڈالر دے گا 

اسلا م آباد (خصوصی نامہ نگار) جاپان نے پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔ امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی۔ جس سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ممکن ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امداد کے تحفے سے پانچ سال تک 21 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ممکن ہو سکے گی۔ نیشنل ایکشن پلان 2023-2021ء  کے مطابق پاکستان بھر سے 2023ء  کے آخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے کے لیے یہ امداد استعمال ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...