لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منگل 14دسمبر کو ہوگا۔ جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19نومبر کو اعلان ہونے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود 1.5 فیصد بڑھا دیا گیا تھا جس سے پالیسی ریٹ 8.75 فیصد ہوگیا۔