کراچی(کامرس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بنک رضا باقرنے کہا ہے کہ اب پاکستان میں اپنا بنک اکائونٹ کھولنا بہت آسان ہوگیا ہے۔ آسان موبائل اکائونٹ سروس کی سہولت سے کسی بھی سادہ سے موبائل فون سے اکائونٹ کھولا جاسکے گا۔ آسان موبائل اکائونٹ سروس کا مقصد وہ لوگ جو بنکنگ سروس سے باہر ہیں انہیں سہولت دی جائے۔ گورنر سٹیٹ بنک نے کہا کہ سٹار 2262 ہیش پر ایس ایم ایس کرکے بنک اکائونٹ موبائل فون سے کھولا جاسکتا ہے۔ اس اکائونٹ سے صارف 25 ہزار کی ٹرانزیکشن روز کرسکتا ہے اور اگر زیادہ رقم کی ٹرانزیکشن کرنا ہے تو لیوی ون پر جانا ہوگا تاہم اس کے لئے برانچ لیس بینک کی ایجنٹ کے پاس جاکر بائیو میٹرک کرانا ہوگا پھر اس کے بعد برانچ لیس اکائونٹ سے یومیہ پچاس ہزار روپے تک کی ٹرانزیکشن کی جاسکیں گی۔
سٹیٹ بنک نے موبائل فون کے ذریعے بنک اکاؤنٹ کھولنے کی سروس متعارف کرا دی
Dec 14, 2021