شکرگڑھ ‘شادی کی تقریب سے اغوا  ہونے والی لڑکی کی مسخ شدہ نعش برآمد 

ظفر وال +لاہور(نامہ نگار/نیوز رپورٹر) شکرگڑھ کے نواحی گاوں طالب پورہ کے رہائشی محنت کش ریاض کی 20 سالہ بیٹی چند روز قبل شادی کی تقریب سے اغوا  ہوگئی تھی۔گزشتہ روز  کھیتوں سے چہرہ مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی  وزیراعلیٰ پنجاب  نے  نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...