گھریلو جھگڑے‘ نوشہرہ ورکاں‘ چنیوٹ‘ چک جھمرہ میں 3 نوجوانوں کی خود کشی 

فیصل آباد‘ چنیوٹ‘ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگاران) گھریلو ناچاقی سے تنگ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ محلہ دلخوشاب میں 19 سالہ ثقلین نے مبینہ طور پر گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ ستھوئی والا میں بیوی کے روٹھ کر بچوں سمیت میکے جانے پر 22 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اظہر علی کا 2 روز قبل اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔مختلف مقامات پر3 افراد پُراسرار حالات میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تینوں اموات کو خودکشی قرار دے دیا ہے۔ تاہم وجوہات ثابت نہیں کر سکی۔ پولیس اور ریکسیو ذرائع کے مطابق سمندری کے علاقہ بڑا قبرستان کالج روڈ کے قریب 55 سالہ محمد شریف ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ موضع کلیانوالہ میں ریٹائرڈ سکول ماسٹر رجب علی نے خود ہی کمرے میں آگ لگا کر خودکشی کر لی۔ رجب علی اپنے الگ کمرے میں موجود تھا۔ اہل خانہ کے دروازہ توڑنے تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ گڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ نواحی گائوں235ر۔ب نیاموآنہ میں 18 سالہ فیضان رات اپنے ڈیرے پر موجود تھا، رات کو اُس نے چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ صبح علم ہونے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ صدر پولیس نے موقع پر شواہد سے موت کو خودکشی قرار دے دی۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن